پاکستان میں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح کا انکشاف؛ ہری پور میں 88 فیصد بچے متاثر
Web Desk
2 May 2026
اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت اور یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ نے پاکستان میں بچوں کی صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے سات بڑے شہروں کے ہائی رسک علاقوں میں 40 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ (لیڈ) پایا گیا ہے۔ سب سے تشویشناک صورتحال ہری پور کے صنعتی علاقے ہٹڑ میں دیکھی گئی، جہاں 88 فیصد بچوں میں سیسے کی بلند سطح ریکارڈ کی گئی۔ یہ تحقیق 12 سے 36 ماہ کے بچوں پر کی گئی اور اس کے لیے 2 ہزار سے زائد خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیسہ بچوں کی دماغی نشوونما، ذہانت، یادداشت اور قوت مدافعت کو مستقل بنیادوں پر متاثر کرتا ہے، جس کے اثرات ناقابلِ واپسی ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026