LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال انڈونیشیا کے دورے پر، صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

Web Desk

19 January 2026

جکارتہ: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق جکارتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر برائے انڈونیشیا نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیرِ صحت انڈونیشیا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں صحت، طبی تعاون، ہیلتھ سیکیورٹی اور پبلک ہیلتھ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں اہم ثابت ہوگا، جبکہ مشترکہ اقدامات اور تجربات سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔