پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتال بھی متاثر
Web Desk
3 April 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے براہِ راست اثرات اب سرکاری ہسپتالوں کے آپریشنل بجٹ پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری ہسپتالوں کو ایمبولینسز، جنریٹرز اور سرکاری گاڑیوں کے لیے جو بجٹ ‘پٹرول و آئل ہیڈ’ میں مختص کیا گیا تھا، وہ قیمتوں میں 137 روپے سے زائد کے اضافے کے باعث آدھا رہ گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، صرف جنریٹرز کی مد میں ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز اور آئی سی یو (ICU) کو فعال رکھنے کے لیے ڈیزل کا استعمال ناگزیر ہے، لیکن موجودہ قیمتوں (520 روپے فی لیٹر) پر جنریٹر چلانا بجٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ مالی سال کے آخری تین ماہ (اپریل تا جون) کے لیے فنڈز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے لیے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اضافی گرانٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026