LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان

جنگلی جانوروں کے علاج اور ریسکیو کیلیے پاکستان کا پہلا موبائل وائلڈ لائف کلینک

Web Desk

25 June 2026

لاہور: محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے جنگلی حیات کے تحفظ اور بیمار یا زخمی جانوروں کی فوری جان بچانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ “موبائل وائلڈ لائف کلینک” تیار کر لیا ہے۔ اس جدید منصوبے کا بنیادی مقصد جنگلات، صحراؤں اور چڑیا گھروں میں موجود بیمار اور زخمی جنگلی جانوروں کو ہسپتال منتقل کیے بغیر، ان کی موجودہ جگہ پر ہی فوری اور جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

لاہور سفاری زو (Lahore Safari Zoo) میں تعینات اس متحرک کلینک کو ایک خاص گاڑی میں تیار کیا گیا ہے، جس کے اندر خون کے نمونوں کے ابتدائی ٹیسٹ کے لیے ایک مختصر لیبارٹری اور معمولی نوعیت کی سرجریز (Operative Procedures) کے لیے تمام ضروری آلات نصب ہیں۔

ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز ڈاکٹر رضوان خان نے اس حوالے سے خ بتایا کہ جنگلی جانوروں کو علاج کے لیے روایتی ہسپتالوں میں منتقل کرنا انتہائی مشکل اور بعض اوقات ناممکن ہوتا ہے، کیونکہ منتقلی کے سفر کے دوران جانور شدید ذہنی دباؤ (Stress) کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر اس کلینک میں درج ذیل پورٹیبل، ری چارج ایبل اور جدید ترین آلات فراہم کیے گئے ہیں کلینک کے اندر فیلڈ میں فوری تشخیص کے لیے پورٹیبل ایکسرے (X-Ray)، ڈوپلر الٹراساؤنڈ، ای سی جی (ECG) مشین اور وائٹل مانیٹر موجود ہیں۔ ایمرجنسی میں جانوروں کو سانس کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے گاڑی میں آکسیجن کنسنٹریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔دور دراز کے صحراؤں، پہاڑی سلسلوں اور جنگلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس خصوصی گاڑی کی چھت پر سولر سسٹم (شمسی توانائی) اور ایک ہائی کے وی جنریٹر بھی لگایا گیا ہے۔دور سے قابو پانے یا بے ہوش کرنے کے لیے گاڑی میں جدید ترین ڈارٹ گن (Dart Gun) رکھی گئی ہے، جس کی مدد سے خطرناک جنگلی جانوروں کو محفوظ فاصلے سے ہی دوا دی جا سکے گی۔

ڈاکٹر رضوان خان کے مطابق، یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موبائل کلینک ہے جس کا دائرہ کار صرف لاہور تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اسے پنجاب بھر کے تمام چڑیا گھروں، سفاری پارکس، وائلڈ لائف سینٹرز اور کسی بھی ہنگامی ریسکیو آپریشن میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس موبائل کلینک کے ساتھ ساتھ ایک مستقل اور جدید “وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر” اور سٹیٹ آف دی آرٹ “وائلڈ لائف اسپتال” بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں منتقل کیے گئے متعدد زخمی جانوروں کے پیچیدہ آپریشنز اور کامیاب علاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے اعلیٰ حکام کا ماننا ہے کہ اس دور رس منصوبے سے پاکستان میں نایاب جنگلی جانوروں کی حادثاتی اموات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔