پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط
Web Desk
25 December 2025
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان مجموعی طور پر 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے اور 400 ملین ڈالر کے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ پاور ٹرانسمیشن منصوبہ آئندہ پن بجلی کے منصوبوں سے 2,300 میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا، جبکہ ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا یہ پروگرام حکومتی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026