سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری
Web Desk
3 February 2026
پاکستان بھر میں سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔
پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔ پہلے روز ملک بھر میں 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
صوبوں کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق:
-
پنجاب: 73 لاکھ 77 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
-
سندھ: 30 لاکھ 2 ہزار بچوں کو قطرے دیے گئے۔
-
خیبر پختونخوا: 22 لاکھ 75 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسینیشن کی گئی۔
-
بلوچستان: 5 لاکھ 59 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
-
اسلام آباد: تقریباً 1 لاکھ 53 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی۔
-
گلگت بلتستان: تقریباً 82,000 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
-
آزاد جموں و کشمیر: 2 لاکھ 33 ہزار بچوں کو ویکسینیشن کی گئی۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، لہٰذا پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026