LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

پاکستان کی فارما صنعت میں 1 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کا امکان

Web Desk

13 July 2026

پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت میں 1 ارب ڈالر کی ممکنہ فوری سرمایہ کاری کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کراچی میں 17 جولائی سے شیڈول پاک چین فارماسیوٹیکل کانفرنس کو اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی اس بزنس ٹو بزنس (B2B) فارما کانفرنس کے لیے وفاقی وزارتِ صحت نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس میں چین کی 130 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں اور تقریباً 150 پاکستانی فارما و سرمایہ کاری کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اس تاریخی کانفرنس میں میڈیکل ڈیوائسز، ویکسین، خام مال، سرجیکل آئٹمز کی مقامی سطح پر تیاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے اہم معاہدے متوقع ہیں، جس سے چند سالوں میں پاکستان کی فارما مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ مزید برآں، چینی کمپنیوں کے اشتراک سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں نئی ادویہ ساز فیکٹریاں قائم کی جائیں گی، جبکہ چینی روایتی و ہربل ادویہ سازی، کلینکل ٹرائل، ریسرچ اور فارماسیوٹیکل مشینری کی تیاری میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔ کانفرنس کے باقاعدہ آغاز سے ایک روز قبل وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس کے ذریعے اس کے خدوخال واضح کریں گے۔