LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

مٹاپا اور کمزور پٹھے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ ساڑھے تین گنا بڑھا دیتے ہیں، تحقیق

Web Desk

17 July 2026

ایک نئی اور طویل المدتی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جسم میں زائد چربی اور پٹھوں کی کمزوری بیک وقت ہونے کی صورت میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ ساڑھے تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق میں تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار بالغ افراد کی صحت کا 14 سال تک تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق، جو افراد موٹاپے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری کا بھی شکار تھے، ان میں صرف موٹاپے کا شکار افراد کے مقابلے میں ذیابیطس کا خطرہ 19 فیصد زیادہ، جبکہ صرف کم عضلاتی کمیت (پٹھوں کی کم مقدار) رکھنے والے افراد کے مقابلے میں یہ خطرہ 91 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔ تحقیق کے مرکزی مصنف ژونگ یانگ گوان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس عام تاثر کو مسترد کرتے ہیں کہ ذیابیطس کا خطرہ صرف جسمانی وزن سے جڑا ہے، بلکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ذیابیطس سے بچنے کے لیے جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو مضبوط اور صحت مند بنانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے جو اعصاب، آنکھوں، گردوں، دل کی بیماریوں اور کینسر جیسے مہلک خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔