LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کے سکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

Web Desk

22 September 2026

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں شرپسندوں نے انسدادِ پولیو ٹیم کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد شہید اہلکاروں، محمد یاسر اور عبدالروف، کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور واقعے کی مزید قانونی و معائناتی تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر حملہ درندہ صفت عناصر کا ناقابلِ معافی فعل ہے۔ دوسری جانب، بلوچستان حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ بلوچستان کے بچوں کے صحت مند مستقبل پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خطے میں امن، ترقی اور بیماریوں کے خاتمے کے خلاف ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز ان عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گی۔