LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان

بھارت: خطرناک وائرس کے پانچ کیسز کی تصدیق، ڈاکٹر اور نرسز بھی مبتلا

Web Desk

23 January 2026

کولکتہ: بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں نِپاہ وائرس کے پانچ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرین میں ڈاکٹرز اور نرسیں بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج کلکتہ اور قریبی اسپتالوں میں جاری ہے جبکہ تقریباً 100 افراد کو احتیاطی طور پر گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ صحت کے محکمے نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

نِپاہ وائرس کو عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے ہائی رسک پیتھوجن قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس عام طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، خاص طور پر پھلوں کے ذریعے، اور اس کے لیے فی الحال کوئی ویکسین یا مخصوص علاج دستیاب نہیں۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) کے مطابق نِپاہ وائرس کی ابتدائی علامات عام ہوتی ہیں، جن میں بخار، سر درد اور کمزوری شامل ہیں، جس کے باعث بروقت تشخیص مشکل ہو سکتی ہے۔ وائرس کی انکیوبیشن مدت 4 سے 21 دن تک ہو سکتی ہے۔