LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

امریکا میں وزن کم کرنیوالی نئی گولی کی منظوری، فوڈ کمپنیوں کے شیئرز گرگئے

Web Desk

1 January 2026

امریکا میں وزن کم کرنے والی نئی اور نسبتاً سستی GLP-1 گولی کی منظوری کے بعد فوڈ انڈسٹری میں نمایاں تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق انجیکشن کے مقابلے میں آسان استعمال اور کم قیمت کے باعث یہ گولیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جس سے صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے امریکا میں بھوک کم کرنے والی GLP-1 وزن گھٹانے کی گولیوں کی دستیابی فوڈ انڈسٹری کو اپنی مصنوعات میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے پر مجبور کر دے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ گولیاں انجیکشن کے مقابلے میں زیادہ آسان اور سستی ہیں، اس لیے زیادہ افراد ان ادویات کا استعمال اختیار کریں گے۔

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی جانب سے نووو نورڈسک کی ویگووی گولی کی منظوری کے بعد فوڈ کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اندازوں کے مطابق ایلی للی کی حریف دوا بھی اگلے سال منظوری حاصل کر سکتی ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ GLP-1 ادویات استعمال کرنے والے افراد نمکین اسنیکس، بیکری اشیا، سافٹ ڈرنکس اور شراب پر کم خرچ کرتے ہیں، جبکہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کی جانب زیادہ رجحان دکھاتے ہیں، جس سے فوڈ انڈسٹری کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے