خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال کل تعداد 5 ہو گئی: نیشنل ای او سی
Web Desk
29 September 2026
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (National EOC) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد سال 2026ء میں ملک بھر میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہی، جس کے دوران ملک بھر کے 112 منتخب اضلاع میں خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس انسدادِ پولیو مہم کے دوران ٹارگٹڈ بچوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے 2 کروڑ 82 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
ترجمان نیشنل ای او سی نے زور دیا ہے کہ پولیو ایک خطرناک اور لاعلاج مرض ہے، تاہم حفاظتی ویکسین کے بروقت استعمال سے اس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔ والدین سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچانے کے لیے ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک سے ناسور پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ، راولپنڈی سرفہرست رہا
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب منایا جا رہا ہے
29 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں
29 September 2026
خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
28 September 2026
جوؤں کی دوا، سرطان کا خطرہ؟
28 September 2026
کراچی، ورلڈ ہارٹ ڈے پر جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد
28 September 2026
انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روز، 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
27 September 2026