سول اسپتال کراچی میں نیوروسرجری یونٹ قائم، صحت کے شعبے میں جدید سہولیات فراہم
Web Desk
24 December 2025
سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں سول اسپتال کراچی میں نیوروسرجری یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپتال میں موجود تاریخی عمارتوں کی بہتری اور اپگریڈیشن پر بھی جلد کام شروع ہوگا۔
سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے بتایا کہ سول اسپتال کا ماسٹر پلان جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں اسٹروک یونٹ قائم کیا گیا ہے اور حاملہ خواتین میں کارڈک اریسٹ کے حوالے سے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔
صوبے میں دیگر صحت کے اقدامات میں کوئٹہ میں این آئی سی وی ڈی کا قیام، کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس کی فعالیت، نواب شاہ میں بی آئی یو ٹی کا قیام اور ٹراما سینٹر میں ویسکیولر سرجری کی سہولت شامل ہیں۔
ڈاکٹر عذرا نے بتایا کہ لیاری میڈیکل کالج میں روبوٹک سرجری، کوالٹی کنٹرول وارڈ قائم کیا گیا ہے اور نرسنگ طلبہ کے لیے ایوننگ پروگرام اور ماہانہ وظیفہ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے طلبہ کی تعلیم اور تربیت میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026