سفید بال کالے کرنے کا ہزاروں سالہ قدیم نسخہ، حیرت انگیز نتائج
Web Desk
12 March 2026
عمر کے ساتھ سفید ہونے والے بال اکثر لوگوں کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں اور بہت سے افراد اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف طریقے آزمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خوراک میں گوشت، دودھ، دودھ سے بنی اشیاء اور انڈے کی زردی شامل کرنے سے بھی اس مسئلے میں مدد مل سکتی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں معروف ہربلسٹ غالب آغا نے سفید بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرنے کے لیے ایک قدیم نسخہ تجویز کیا جسے تقریباً پانچ ہزار سال پرانا بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترپھلا نامی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مرکب بالوں کی سفیدی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ترپھلا دراصل تین اجزاء آملہ، ہڑڑ اور بہیڑہ پر مشتمل سفوف ہے جو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسے معدہ، جگر اور خون سے متعلق مسائل کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
ان کے مطابق ان تینوں جڑی بوٹیوں کو برابر مقدار میں لے کر پیس کر پاؤڈر بنا لیا جائے اور روزانہ رات سونے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے ایک چائے کا چمچ تازہ پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے تک استعمال کے بعد بالوں کی سیاہی میں بہتری آ سکتی ہے جبکہ معدے کے مسائل میں بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کی ایک بڑی وجہ جسم میں وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ کی کمی بھی ہوتی ہے، جس کے باعث کم عمری میں ہی بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
نوٹ: کسی بھی گھریلو یا جڑی بوٹیوں کے نسخے کو استعمال کرنے سے پہلے طبی ماہر سے مشورہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026