ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جاری: 2 روز میں 1 کروڑ 64 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے
Web Desk
23 September 2026
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا تیسرا روز جاری ہے۔ 21 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ خصوصی پولیو مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے تحت ملک بھر کے 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے القطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کے ابتدائی دو دنوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر تقریباً 1 کروڑ 64 لاکھ بچوں کی کامیابی سے ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو اس مہلک بیماری سے محفوظ بنانے میں مصروفِ عمل ہیں۔
صوبائی اعداد و شمار کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پنجاب کے منتخب اضلاع میں تقریباً 46 لاکھ 18 ہزار، سندھ میں 58 لاکھ 78 ہزار، خیبر پختونخوا میں 43 لاکھ 22 ہزار، اور بلوچستان میں 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد اور گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً 83 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ نیشنل ای او سی نے والدین پر زور دیا ہے کہ پولیو ایک ناقابلِ علاج مرض ہے لیکن بروقت ویکسینیشن کے ذریعے اس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے، لہٰذا پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور گھروں پر آنے والے پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔ کسی بھی رہنمائی یا ٹیم سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن 1166 یا واٹس ایپ نمبر 03467776546 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وائے کروموسوم کا ختم ہونا کینسر کی پہلی علامت ہو سکتا ہے: تحقیق
23 September 2026
پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی
23 September 2026
نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کے سکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
22 September 2026
سالم اجناس پر مبنی غذا صحت کے لیے مفید قرار
22 September 2026
الزائمر کی ممکنہ بنیادی وجہ دریافت، نئی تحقیق میں اہم پیش رفت
22 September 2026
پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز
21 September 2026
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
21 September 2026
مردوں میں Y کروموسوم کی کمی کینسر کے خطرے کی پیشگی علامت
21 September 2026