LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

انسدادِ پولیو مہم: 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

Web Desk

5 February 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ یہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے تاکہ سرحد پار پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔ ابتدائی تین روز کے دوران ملک بھر میں 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ سندھ میں 86 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 62 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں تقریباً 18 لاکھ 1 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جا چکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا قومی ہدف حاصل کیا جا سکے۔