LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور

انسدادِ پولیو مہم کا پانچواں روز: نیشنل ای او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

Web Desk

25 September 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کے پہلے چار روز کے دوران ملک بھر میں 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ خصوصی مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری ہے، جس کے دوران مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس قومی فریضے کو نبھانے کے لیے ملک بھر میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلانے میں مصروف ہیں۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب کے منتخب اضلاع میں تقریباً 75 لاکھ 11 ہزار، سندھ کے 30 اضلاع میں لگ بھگ 94 لاکھ 10 ہزار، اور خیبر پختونخوا کے 37 اضلاع میں 69 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے 32 اضلاع میں 20 لاکھ 93 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار، جبکہ گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے لیکن بروقت ویکسین کے ذریعے اس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ کسی بھی شکایات یا معلومات کے لیے شہری ہیلپ لائن نمبر 1166 پر کال یا واٹس ایپ نمبر 03467776546 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔