ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، مختلف بیماریوں کی علامات: ماہرین کی وارننگ
Web Desk
24 January 2026
انسانی جسم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اکثر بڑی بیماریوں کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہیں۔ ناخنوں کا رنگ، بناوٹ اور شکل جسمانی صحت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ان میں غیر معمولی تبدیلیاں مختلف بیماریوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر ناخنوں کا رنگ اچانک بدل جائے یا مستقل طور پر غیر معمولی نظر آنے لگے تو یہ جگر، گردوں، دل، پھیپھڑوں یا خون کی کمی جیسے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے ناخنوں کے سات رنگوں کی نشاندہی کی ہے جن پر خصوصی دھیان دینا چاہیے:
-
سفید رنگ: سفید ناخن جگر کی بیماری یا ذیابیطس کی علامت ہو سکتے ہیں۔
-
آدھے گلابی آدھے سفید: ناخن کا یہ رنگ گردوں کے مرض کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔
-
پیلا: پیلا رنگ پھیپھڑوں کی بیماری یا خون کی سرکولیشن کے مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ فنگل انفیکشن یا سگریٹ نوشی بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔
-
گہرا سرخ / ڈسکی ریڈ آدھی چاند نما: ناخن کے نیچے گہرا دھبّا کینسر (میلانوما) کی علامت ہو سکتا ہے۔
-
نیلے ناخن: خون میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ناخن نیلے نظر آ سکتے ہیں۔
-
پیلا پن اور سفید چھاؤں: نارمل رنگ سے ہٹ کر سفید اور پیلا رنگ صحت کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ناخنوں میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت تشخیص کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026