LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ

صوابی کے گاؤں گندف میں پراسرار بیماری، ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق

Web Desk

2 February 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے گندف گاؤں میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہفتے کے دوران چار بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں تین ماہ سے پانچ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ انتقال کرنے والوں میں محمد اویس، ابورد، عمر خان اور ابو ہریرہ شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کی اموات خسرے کی وبا کے باعث ہوئیں، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) عبدالطیف کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور مزید اموات کو روکا جا سکے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات اور ویکسینیشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔