LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ

صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم

Web Desk

13 August 2026

مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر صحت خلیق الرحمان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ رواں سال صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے رکھا گیا ہے، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 25 لاکھ سے زائد افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں اور اس مد میں 100 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گردے اور جگر کے مہنگے ٹرانسپلانٹ بھی مفت کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں ایچ آئی وی (HIV) کے پھیلتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 60 ہزار 739، سندھ میں 31 ہزار سے زائد، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 655 اور اسلام آباد میں 5 ہزار سے زائد ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور انہوں نے کبھی بیرون ملک منتقل ہونے کا مطالبہ نہیں کیا۔

وزیر صحت خلیق الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ 2013ء سے محکمہ صحت میں بڑی اصلاحات لائی گئی ہیں، جس کی بدولت 2015ء میں 36.2 فیصد پر موجود ‘یونیورسل ہیلتھ انڈیکس’ 2024ء میں بڑھ کر 53.5 فیصد ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال صحت کے بجٹ میں 22 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ادویات کی خریداریاں شفاف طریقے سے مکمل ہو چکی ہیں۔ اس وقت 72 اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے اور مریضوں کے تمام تر ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔