ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا: وفاقی وزیرِ صحت کا اعلان
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایف ایس سی (FSc) کے نتائج کے صرف 6 روز بعد شروع کر دیا جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے اس فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے ایف ایس سی اور ایم ڈی کیٹ کے درمیان 4 سے 6 ماہ کا طویل وقفہ ہوتا تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر ‘اکیڈمی مافیا’ طلبہ اور والدین سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امیر والدین کے بچے تو مہنگی فیسیں دے کر تیاری کر لیتے تھے، لیکن متوسط اور غریب گھرانوں کے بچے اس دوڑ میں پیچھے رہ جاتے تھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے طلبہ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور انہیں ایک ہی نصاب کی دو دو بار تیاری نہیں کرنا پڑے گی۔ یہ نئی پالیسی آنے والے انٹرمیڈیٹ رزلٹ کے ساتھ ہی نافذ العمل ہوگی۔ ادویات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اطمینان دلایا کہ خام مال کا وافر اسٹاک موجود ہے اور نرسنگ کونسل کا معاملہ بھی حل ہو کر کونسل فعال ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026