وزیراعلیٰ سندھ کا امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا اعلان
Web Desk
21 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امراض قلب کے مفت علاج میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
این آئی سی وی ڈی کی 84 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتال کے آپریشنل امور کے لیے 15.5 ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیف آپریٹنگ افسر اور چیف فنانشل افسر کی تقرری فوری طور پر اوپن مارکیٹ اور مسابقتی عمل کے تحت کی جائے تاکہ ادارہ بلا رکاوٹ عوامی خدمت فراہم کر سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ میں بتایا کہ این آئی سی وی ڈی نے 200 سے زائد ٹی اے وی آئی پروسیجرز مفت کیے ہیں، جبکہ نجی ہسپتالوں میں ان پروسیجرز کی لاگت تقریباً 40 لاکھ روپے ہوتی ہے۔ این آئی سی وی ڈی کراچی دنیا کا سب سے بڑا پرائمری اینجیو پلاسٹیز سینٹر ہے اور 2024 میں 9925 پرائمری اینجیو پلاسٹیز انجام دی گئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لانڈھی میں 1200 بستروں پر مشتمل ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز کا جائزہ بھی لیا، جو دنیا کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال ہوگا۔ انہوں نے قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے انضمام کے پلان کی بھی ہدایت دی اور پی ایم جی کی تقرری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026