LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

2025 کی آخری قومی پولیو مہم جاری، 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی

Web Desk

20 December 2025

سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم چھٹے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا انتظام نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کر رہا ہے۔ مہم کے پہلے پانچ دنوں میں ملک بھر میں 4 کروڑ 38 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

صوبائی سطح پر صورتحال کچھ یوں ہے: پنجاب میں تقریباً 2 کروڑ 27 لاکھ، سندھ میں 1 کروڑ 2 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں تقریباً 69 لاکھ 31 ہزار، بلوچستان میں تقریباً 25 لاکھ 26 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 74 ہزار سے زائد اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

قومی انسدادِ پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی اور پاکستان میں یہ مہم افغانستان کے ساتھ بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔ 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو پولیو سے بچانا اور ملک کو پولیو سے مکمل پاک کرنا ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز تعاون کر رہے ہیں۔