LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا اور یورپ کو قریبی اتحاد قائم کرنا چاہئے: وزیراعظم مارک کارنے کا مطالبہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، حزب اللہ کو بھی ختم کیا جائے گا: نیتن یاہو امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی چین کا ایران سے حوثیوں پر اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی بوچا واقعات مغربی منصوبہ بندی سے کی گئی اشتعال انگیزی تھے، ماریہ زخارووا امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا پاکستانی طالبہ کی شائستہ روسی زبان نے سرگئی لاوروف کو متاثر کردیا

منکی پاکس وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Web Desk

25 February 2026

لاہور میں ایک بار پھر منکی پاکس وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جہاں میو اسپتال میں مزید تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی لیب رپورٹ نے متاثرہ مریضوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وائرس کا شکار ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک نوجوان مرد شامل ہ۔
متاثرہ خواتین کی عمریں 35 اور 43 سال ہیں، جبکہ متاثرہ نوجوان کی عمر 23 سال بتائی گئی ہے۔
تینوں مریضوں کو فوری طور پر میو اسپتال کے خصوصی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے قریبی رابطوں کی تلاش (Contact Tracing) شروع کر دی گئی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں۔