LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹار لنک صارفین کی جاسوسی کا انکشاف، اسرائیلی ایڈ ٹیک کمپنی پر سنگین الزامات امارات میں مصنوعی ذہانت اور جدید فضائی ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں پر بڑی پیشرفت حوثی ملیشیا کو شکست دینے کیلئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور

لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق

Web Desk

10 April 2026

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک 15 سالہ لڑکے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی لیبارٹری سے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ لڑکے کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، اس نئے کیس کے بعد رواں برس پنجاب بھر میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ صحت کے شعبے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں منکی پاکس کے مریضوں کے لیے ایک خصوصی آئسولیشن وارڈ پہلے ہی قائم کیا جا چکا ہے، جہاں زیرِ علاج لڑکے کو تمام ممکنہ طبی سہولیات اور بہترین نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طبی ماہرین نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔