LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

میاں چنوں کے ڈائیلاسز یونٹ میں 6 مریضوں میں ایچ آئی وی کی علامات، تحقیقات جاری

Web Desk

26 September 2026

پنجاب کے علاقے میاں چنوں کے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں مبینہ طور پر غفلت یا دیگر وجوہات کے باعث دو بچیوں اور ایک خاتون سمیت 6 مریضوں میں ایچ آئی وی (HIV) کی علامات ظاہر ہونے کا انتہائی تشویشناک معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں اور ان کے لواحقین میں شدید خوف و ہراس اور پریشانی پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی لیبارٹری کی رپورٹس میں عفیفہ نامی بچی سمیت دو بچیوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم سرکاری اور نجی لیبارٹریز کی رپورٹس میں تضاد پایا جا رہا ہے۔ تمام متاثرہ مریضوں کو مزید تسلی بخش تشخیص اور علاج کے لیے ملتان کے خصوصی مرکز ریفر کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی عفیفہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ایک سال سے زائد عرصے سے روزمرہ علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں ڈائیلاسز پر ہے، اور انہیں شدید شبہ ہے کہ یہ جان لیوا وائرس ڈائیلاسز کے دوران ہی منتقل ہوا ہے۔ والدہ کے مطابق ان کی بچی اس وقت گھر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور بچی کے مفت علاج کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں، ڈاکٹر محمد آصف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عفیفہ کا 9 ستمبر کو کیا گیا ایچ آئی وی ٹیسٹ منفی آیا تھا، اور عام طور پر ڈائیلاسز مشین سے ایچ آئی وی وائرس منتقل ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔ تاہم، انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ یہ ممکن ہے کہ کسی مریض کو خون لگنے کے عمل کے دوران یہ وائرس منتقل ہوا ہو۔ ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کی حتمی تصدیق صرف ‘پی سی آر ٹیسٹ’ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی، جبکہ عفیفہ کے علاوہ مریم اور روبینہ نامی مریضوں میں بھی ایچ آئی وی کی علامات سامنے آئی ہیں اور تمام متاثرہ مریضوں کی رپورٹس مزید جانچ کے لیے ملتان کے ایڈز کنٹرول سینٹر کو بھجوا دی گئی ہیں۔

دریں اثنا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اس حساس معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے آنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔