LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن

مردانہ صحت: پروسٹیٹ اور ٹیسٹیکیولر کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح اور بروقت تشخیص کی اہمیت

Web Desk

16 February 2026

موجودہ دور میں مردانہ امراض میں ٹیسٹیکیولر اور پروسٹیٹ کینسر کے کیسز بڑھ رہے ہیں، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کی جاتی۔

اعداد و شمار کے مطابق دل کی بیماری ہر سال مردوں کی 30 فیصد اموات کی وجہ بنتی ہے، ایک کروڑ سے زائد مرد ذیابیطس میں مبتلا ہیں جبکہ تقریباً 72 فیصد مرد ذہنی دباؤ یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکثر مرد اپنی خاندانی ضروریات پوری کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور اس دوران اپنی صحت نظر انداز کر دیتے ہیں۔

ٹیسٹیکیولر اور پروسٹیٹ کینسر کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لیکن صرف 20 فیصد مرد باقاعدہ اسکریننگ کراتے ہیں۔ پروسٹیٹ کینسر کی ابتدائی مراحل میں اکثر علامات ظاہر نہیں ہوتیں، تاہم بروقت تشخیص اور علاج سے یہ بیماری مکمل طور پر قابو میں لائی جا سکتی ہے۔

پروسٹیٹ کینسر کی علامات میں پیشاب میں دشواری، رات کو بار بار پیشاب آنا، پیشاب یا منی میں خون، اور کمر یا کولہوں میں درد شامل ہیں۔ علاج کے اختیارات میں سرجری (روبوٹک سمیت)، تابکاری (ریڈیشن)، ہارمون تھراپی اور کیموتھراپی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، اے آر وائی کیو ٹی کے پروگرام میں ہربلسٹ غالب آغا نے پروسٹیٹ کینسر کے لیے ایک آسان نسخہ تجویز کیا، جس میں صرف ایک درمیانے سائز کا انار اور پانی استعمال ہوتا ہے۔ انار کو پانی میں ابال کر رس نکال کر روزانہ استعمال کرنے سے بیماری کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پروسٹیٹ کینسر بریسٹ کینسر کے بعد 13 ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ دوسرا سب سے عام مردانہ کینسر ہے۔ 50 سال سے زائد عمر، خاندانی تاریخ اور موٹاپا پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں، اس لیے باقاعدہ اسکریننگ (پی ایس اے ٹیسٹ) اور ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے۔

یاد رہے کہ مردوں کی صحت کا عالمی دن، “انٹرنیشنل مینز ڈے”، ہر سال 19 نومبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد مردوں اور لڑکوں کی جسمانی و ذہنی صحت، صنفی تعلقات اور معاشرتی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔