سندھ میں رواں سال خسرہ کے باعث 53 بچوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف
Web Desk
19 July 2026
سندھ میں رواں سال خسرہ کے باعث 53 بچوں کے جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، سال 2026 کے پہلے 26 ہفتوں کے دوران ملک بھر کے مختلف اضلاع میں اس موذی مرض سے مجموعی طور پر 102 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف صوبہ سندھ میں خسرہ کے 7105 مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 2280 کیسز کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہو چکی ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں اب تک خسرہ کے مجموعی طور پر 29066 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8309 کیسز لیبارٹری سے تصدیق شدہ ہیں۔ دوسری جانب ماہرینِ صحت نے خسرہ کے اس بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ بیماری پر قابو پانے کے لیے بروقت ویکسینیشن، مؤثر نگرانی اور ہنگامی حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، بصورتِ دیگر صورتِ حال مزید سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026