کراچی: میک اے وش پاکستان نے خون کے موروثی مرض میں مبتلا بچی کی دیرینہ خواہش پوری کر دی
Web Desk
27 December 2025
میک اے وش پاکستان اور مزارات کی کمیٹی نے خون کے موروثی مرض میں مبتلا 15 سالہ بچی کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔ بچی نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور حاضری دینے کی خواہش ظاہر کی تھی، جسے پورا کر دیا گیا۔
اس موقع پر بچی اور اس کے اہلِ خانہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور میک اے وش پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ میک اے وش پاکستان کے بانی چیئرمین، فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور رضاکار بھی موجود تھے۔
میک اے وش پاکستان موروثی اور جان لیوا امراض میں مبتلا بچوں کی خواہشات پوری کرنے کا ادارہ ہے، جو اب تک 20 ہزار سے زائد بچوں کی خواہشات مکمل کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026