کسٹمز کی بڑی کارروائی ، ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چاندی ضبط
Web Desk
4 November 2025
کلیکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے مالیت کی تیس کلو چاندی ضبط کرلی۔
ایف بی آر کے مطابق کارروائی ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب کی گئی، جہاں کسٹمز حکام نے ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران اسمگل شدہ چاندی برآمد کی۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق بس کے کسی مسافر نے چاندی کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا، جس پر مال کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ سامان کے ماخذ، روٹ اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین کے سخت نفاذ کے لیے پرعزم ہے
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
11 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
11 September 2026
سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
11 September 2026
کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
11 September 2026
پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
10 September 2026