ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ اتائی ڈاکٹرز,ہولناک انکشاف
Web Desk
31 October 2025
ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ اتائی ڈاکٹرز ہیں سندھ بھر میں 6 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اصل کے ساتھ نقل بھی ہر شعبہ میں موجود ہے اور صحت کا شعبہ اس سے مبرا نہیں۔ یہاں جہاں آپ کو چوٹی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ملیں گے، وہیں آپ کو اتائی ڈاکٹر کی بھی بہتات ملے گی۔ اتائی ڈاکٹروں کے پنپنے کی ایک بڑی وجہ کم علمی بھی ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 6 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹر ہیں، جن میں سے 40 فیصد کراچی میں ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز اور روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرصحت کو صوبے بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 6 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹرز ہیں۔ ان میں سے 40 فیصد صرف کراچی میں ہیں
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ 3995 بچوں کے رجسٹرڈ کیسز ہیں جن میں سے لاڑکانہ میں 1144، شکارپور میں 509، شہید بےنظیرآباد میں 256، میرپورخاص میں 228 اور دیگر اضلاع میں درجنوں کیسز موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026