LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

Web Desk

19 November 2025

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اہم توسیع کر دی ہے۔

سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔یہ فیصلہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بطور ممبران شریک ہوئے۔ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سرکاری ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی نئی تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہوگی۔