LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

نجی یونیورسٹی کی طالبہ علاج مکمل ہونے پر جنرل اسپتال سے ڈسچارج

Web Desk

17 January 2026

لاہور کی نجی یونیورسٹی سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کی حالت میں نمایاں بہتری کے بعد اسے لاہور جنرل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق طالبہ 12 دن تک اسپتال میں زیرِ علاج رہی، جہاں اس کے ریڑھ کی ہڈی اور دیگر متاثرہ ہڈیوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں طالبہ کو مکمل اور جدید طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج مکمل ہونے اور طبی حالت مستحکم ہونے پر طالبہ کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ طالبہ کو مزید صحت یابی کے لیے ادویات فراہم کی گئی ہیں اور فالو اپ وزٹس سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔