جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا
Web Desk
19 September 2026
لاہور میں کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنرل ہسپتال کے لیبر روم سے ایک جعلی ڈاکٹر کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ہسپتال کی حدود میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لیبر روم میں خواتین مریضاؤں کا چیک اپ کر رہا تھا۔ شکوک و شبہات پر جب ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے اس کا ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم کے پاس میڈیکل کی کوئی ڈگری نہیں ہے اور وہ سرے سے ڈاکٹر ہے ہی نہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے رہائشی علاقے میں بھی لوگوں کو اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کرواتا تھا اور شہریوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے لیبر روم جیسے حساس شعبے میں غیر قانونی مداخلت اور جعلی معالج بن کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے پر ملزم حسنین کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026