ویڈیو سکینڈل، ڈاکٹرز اور افسران کو شوکاز نوٹس، پی ایم ڈی سی کو خط
Web Desk
31 March 2026
لاہور: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دورانِ آپریشن مریضہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے معاملے پر تاریخی تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پانچ پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں (ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹر ماہم، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر عیسیٰ) کے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری صحت عظمت محمود کے مطابق، انتظامی غفلت اور کنٹرول میں ناکامی پر سابق ایم ایس ڈاکٹر فرح، ایچ او ڈی ڈاکٹر عظمیٰ اور سینئر کنسلٹنٹس سمیت متعدد افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ (PEDA Act) کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ان تمام افسران کو 7 دن کے اندر تحریری جواب جمع کرانے اور ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر آصف بلال لودھی اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد کو ہیئرنگ افسر مقرر کیا گیا ہے تاکہ کیس کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ مریضوں کی رازداری اور تقدس پامال کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی انتظامی کمزوری کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پروٹین کی کم مقدار طویل عمر میں مددگار ہو سکتی ہے: تحقیق
3 August 2026
کراچی: جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے جدید سینٹر کا افتتاح
3 August 2026
جگر 80 فیصد تک متاثر ہونے پر بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ماہرین نے خبردار کردیا
3 August 2026
خیبر پختونخوا: 1ہفتے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ
3 August 2026
دانتوں میں کیڑا روکنے کا آسان علاج دریافت
1 August 2026
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
1 August 2026
ہسپتال بنانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاق اپنی ڈسپنسریاں اپ گریڈ کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال
1 August 2026
پولٹری فارمنگ انسانی صحت کیلئے مضر؟ نئی تحقیق
31 July 2026