خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Web Desk
27 August 2026
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ناقص اور کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کو نجی شعبے کے سپرد (Outsource) کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت نجی اداروں کے حوالے کیے جانے والے طبی مراکزمیں 21 کیٹگری ڈی ہسپتال، 5 رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) اور 6 کیٹگری بی ہسپتال شامل ہیں۔ آؤٹ سورسنگ کے معاہدو ں کی رو سے انتظامیہ سنبھالنے والے نجی شراکت داروں کے لیے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کی 24 گھنٹے دستیابی اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی، جبکہ نجی اداروں کا انتظام سنبھالنے سے قبل ان کی مالی حیثیت اور صلاحیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان 32 ہسپتالوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی جاری ہے جس کا مقصد ہسپتالوں کے موجودہ انتظامی امور اور آپریشنل کارکردگی کی حقیقت پسندانہ جانچ پڑتال کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت حکومتِ خیبر پختونخوا آؤٹ سورس کیے گئے ہسپتالوں کے لیے طے شدہ سرکاری بجٹ سہ ماہی بنیادوں (Quarterly Basis) پر نجی اداروں کو منتقل کرے گی۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کے بعد خیبر پختونخوا میں نجی شعبے کے تحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں کی کل تعداد بڑھ کر 50 ہو جائے گی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر ہوگی اور دور دراز علاقوں کے شہریوں کو معیارِ زندگی کے مطابق صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026