ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کے اغوا پر تشویش: گورنر خیبرپختونخوا کا بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
Web Desk
3 November 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کے اغوا کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغویوں کی بحفاظت اور جلد بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ان کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برتنے کی گنجائش نہیں۔
متعلقہ عنوانات
ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ
3 November 2026
ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید، 1 زخمی
3 November 2026
کتے کے کاٹے کا مریض تشویشناک حالت کے باوجود میو ہسپتال سے فرار
2 November 2026
لاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
2 November 2026
پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
2 November 2026
خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ
1 November 2026
جعلی فلو ویکسین کی مارکیٹوں میں سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کا الرٹ جاری
1 November 2026
اے آئی سے تیار کردہ وائرس سے مریض کے علاج کا تجربہ
1 November 2026