خشک انجیر کے جادوئی اثرات جانئے
Web Desk
3 November 2025
خشک انجیر میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
ماہرینِ غذائیت کے مطابق خشک انجیر میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔خشک انجیر میں موجود پولی فینولز (Polyphenols) اور فلاوونائڈز (Flavonoids) جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں۔یہی فری ریڈیکلز جلد اور خلیوں کی قبل ازوقت بڑھاپے کی بڑی وجہ ہوتے ہیں۔
اس میں موجود وٹامن اے، کے اور سی، آئرن، پوٹاشیم اور فائبر دل، جلد اور ہاضمے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔روزانہ 2 سے 3 خشک انجیر کھانا جلد کی تازگی، توانائی اور مدافعتی نظام کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔تاہم خشک انجیر میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو اسے اعتدال میں کھانا چاہیے۔لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ خشک انجیر ایک قدرتی اینٹی ایجنگ سپر فوڈ ہے، جو نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026