کراچی؛ شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم
Web Desk
9 February 2026
کراچی کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں شوگر اور السر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم کر دیا گیا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ماہر ڈاکٹروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور جدید سرجری سے مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر اور السر کے مریضوں میں اعضاء کاٹنے کے واقعات میں واضح کمی متوقع ہے۔ وزیر صحت سندھ نے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر کو ہدایت دی کہ نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور اسے 24 گھنٹے فعال رکھا جائے۔
انہوں نے کراچی میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کی تعداد میں کمی لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مزید بتایا کہ کراچی کی بڑھتی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں دو مزید جدید ٹراما سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق وی ٹیک ہائبرڈ ویسکولر سوئیٹ ویسکولر سرجری میں ایک انقلابی قدم ہے، خاص طور پر ٹراما، ذیابیطس کے مریضوں کے پاؤں، شریانوں کی بیماریوں اور دیگر اعضا کو لاحق شدید خطرات کے علاج کے لیے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026