کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
Web Desk
6 October 2026
کراچی کے جناح ہسپتال میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 50 سالہ مریض کو مزید طبی امداد اور تشخیص کے لیے سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کا تعلق نوابشاہ سے ہے اور اس میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں، جبکہ اس کی بیرونِ ملک سفر کی کوئی تاریخ نہیں ہے اور اسے پہلے سے گردوں کا مرض بھی لاحق ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں اب تک منکی پاکس کے 40 سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، اور موجودہ مریض کے حتمی ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ
6 October 2026
خیبر میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ
5 October 2026
اخروٹ کھانا مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
5 October 2026
بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ
5 October 2026
چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولودوں کے وزن کے برار گانٹھ نکال دی
5 October 2026
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026