کراچی: منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ، مریض آئسولیشن منتقل
Web Desk
9 April 2026
کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق، بفر زون سے تعلق رکھنے والے ایک 22 سالہ نوجوان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کیس نے طبی ماہرین کو اس لیے زیادہ تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ متاثرہ مریض کی کوئی سفری ہسٹری (Travel History) سامنے نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق، بیرونِ ملک سے واپسی کا ریکارڈ نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وائرس اب مقامی سطح پر ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس رواں برس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا؛ اب دوسرے کیس کے سامنے آنے کے بعد ہسپتالوں میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026