LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان

کراچی: 8 سال کی بچی ریبیز کا شکار، سال 2026 کا پہلا کیس رپورٹ

Web Desk

26 January 2026

کراچی میں ریبیز کا سال 2026 کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، جہاں آٹھ سالہ بچی پاگل کتے کے کاٹنے کے بعد مہلک مرض میں مبتلا ہو گئی۔

اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم کتے کے کاٹنے کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد اس میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں۔ بچی میں ہائیڈروفوبیا اور ایروفوبیا جیسی واضح علامات پائی گئیں جس کے بعد ریبیز کی تصدیق کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو انڈس اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے پیلی ایٹو کیئر پر رکھا گیا ہے، جبکہ ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین بھی ہسپتال میں لگائی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صرف رواں ماہ کے دوران کراچی میں کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوری طور پر اچھی طرح دھویا جائے اور مکمل ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔