کراچی: ریبیز کا قہر، 24 گھنٹوں میں 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق
Web Desk
24 February 2026
شہرِ قائد میں سگ گزیدگی (Rabies) کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ رواں سال کراچی میں ریبیز سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
جناح ہسپتال میں زیرِ علاج 75 سالہ بزرگ دم توڑ گئے۔ انہیں تین ماہ قبل کتے نے پاؤں پر کاٹا تھا، تاہم بروقت موثر علاج نہ ہونے سے وائرس دماغ تک پھیل گیا۔ انڈس ہسپتال میں 10 سالہ بچی انتقال کر گئی۔ بچی کو دو ماہ قبل چہرے پر کتے نے کاٹا تھا۔ چہرے پر زخم ہونے کی وجہ سے وائرس نے تیزی سے اثر دکھایا۔
کراچی کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کتے کے کاٹنے کے باعث رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق کئی سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جو اموات کی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ کتے کے کاٹنے کو معمولی سمجھتے ہیں یا ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہیں۔ ریبیز ایک لاعلاج مرض ہے، اس سے بچاؤ کا واحد حل کتے کے کاٹنے کے فوراً بعد ویکسین لگوانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026