LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا

کراچی: ایک ہی خاندان کے 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

Web Desk

14 July 2026

کراچی کے علاقے ضیا کالونی میں ایک انتہائی افسوسناک اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے تمام چاروں بچوں میں ایچ آئی وی (HIV) کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد شہر میں اس وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 81 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ بچوں کے والد کے مطابق، وہ اپنے بچوں کو معمولی علاج کے لیے اسپتال لے کر گئے تھے، لیکن وہاں مبینہ غفلت کے باعث اب ان کے چاروں بچے اس جان لیوا بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ والد نے بتایا کہ ان کے 12 سالہ اور 3 سالہ بیٹوں کے بعد اب گزشتہ دو روز کے دوران 9 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹے کی رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔ دکھی والد نے صوبائی وزیر سعید غنی اور حکومتِ سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ غفلت کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور معاونت فراہم کی جا سکے۔ دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ صحت کے ادارے اس سنگین معاملے کی تحقیقات اور متاثرہ بچوں کے علاج و نگہداشت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔