LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

کراچی: کانگو وائرس سے متاثر 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

Web Desk

23 April 2026

کراچی: شہر قائد میں کانگو ہیمرجک فیور (Congo Fever) سے متاثرہ 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نوجوان میں گزشتہ روز ہی مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد وہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرِ علاج تھا، تاہم طبیعت بگڑنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا، جہاں اسے وائرس منتقل ہونے کا شبہ ہے۔ واضح رہے کہ کانگو وائرس عام طور پر مویشیوں کے جسم پر موجود چیچڑی (Tick) کے کاٹنے یا متاثرہ جانور کے خون کے ساتھ براہِ راست رابطے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
عید الاضحیٰ کی آمد اور مویشی منڈیوں میں بڑھتے ہوئے رش کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کے لیے ہنگامی ایڈوائزری جاری کی ہے:
حفاظتی لباس: جانوروں کے قریب جاتے وقت پوری آستینوں والے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کسی بھی کیڑے یا چیچڑی کو فوری طور پر دیکھا جا سکے۔
دستانوں کا استعمال: جانوروں کو ہاتھ لگاتے یا ان کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے لازمی پہنیں۔
علامات کی پہچان: تیز بخار، پٹھوں میں شدید درد، اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا اس وائرس کی واضح علامات ہیں۔ ایسی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل مویشی منڈیوں کا رخ کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ اس مہلک وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔