LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی، بچوں کے حفاظتی ٹیکے پروگرام میں لڑکیوں کیلئے ایچ پی وی ویکسین بھی شامل

Web Desk

6 January 2026

بچوں کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے بتایا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے ایچ پی وی (HPV) ویکسین کو روٹین ایمیونائزیشن پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 9 سال تک کی عمر کی بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ڈاکٹر راج کمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسران کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ای پی آئی کے حفاظتی مراکز پر آنے والی 9 سال تک کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے تین سالہ ویکسین پروگرام کے لیے 797 ملین روپے وفاقی حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ہر سال 7 لاکھ لڑکیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت کرے گی جبکہ اس کی لاگت میں سندھ حکومت کا حصہ 797 ملین روپے ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر 2025 کو کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں پہلی بار لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسین مہم شروع کی گئی تھی۔ اس مہم میں 9 سے 15 سال کی 41 لاکھ لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم والدین کی بڑی تعداد نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔

محکمہ صحت نے مہم کو کامیاب قرار دیا، لیکن اعدادوشمار اس کے برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔ ویکسین مہم کی ناکامی کی بڑی وجہ والدین کی جانب سے مؤثر رسپانس کا نہ آنا اور سوشل میڈیا پر ویکسین مخالف مہم قرار دی جا رہی ہے، جہاں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

ای پی آئی پروگرام کے مطابق کراچی میں ویکسین کوریج انتہائی کم رہی:

  • ضلع کیماڑی: 1,54,632 میں سے صرف 16 فیصد

  • ضلع شرقی: 2,91,552 میں سے 37 فیصد

  • ضلع جنوبی: 1,73,772 میں سے 39 فیصد

  • ضلع وسطی: 2,84,976 میں سے 42 فیصد بچیوں کو ویکسین لگائی جا سکی

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ روٹین ایمیونائزیشن میں شمولیت سے ایچ پی وی ویکسین کی قبولیت اور کوریج میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔