شہر قائد میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کی تاریخ کا اعلان
Web Desk
6 July 2026
شہرِ قائد کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 6 جولائی سے ہو گیا ہے، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس مہم کے تحت کراچی بھر میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کی کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 26 ہزار پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 7 ہزار سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایت کی کہ وہ قطرے پینے سے رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ سو فیصد اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026