منہ کے جراثیم اعصابی بیماری کو بھی بگاڑ سکتے ہیں، تحقیق
Web Desk
8 April 2026
جاپان میں ہونے والی ایک حالیہ طبی تحقیق نے منہ کی صحت اور سنگین اعصابی امراض کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق مسوڑھوں میں پائے جانے والے جراثیم اعصابی بیماریوں کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین نے خاص طور پر ملٹی پل سکلیروسز (ایم ایس) کے مریضوں کا مطالعہ کیا، جو کہ ایک دائمی اعصابی عارضہ ہے جس میں مدافعتی نظام اعصاب کے حفاظتی غلاف کو نقصان پہنچاتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن مریضوں کی زبان پر ’’فوزوبیکٹیریم نیوکلئیٹم‘‘ نامی جرثومہ زیادہ مقدار میں موجود تھا، ان میں بیماری کی علامات جیسے کہ کمزوری، توازن کے مسائل اور بینائی کی خرابی دیگر کے مقابلے میں زیادہ شدت کے ساتھ پائی گئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماریاں محض دانتوں تک محدود نہیں رہتیں بلکہ یہ طویل المدتی انفیکشن دل کے امراض، ذیابیطس اور اب اعصابی پیچیدگیوں کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ تحقیق اس بات پر زور دیتی ہے کہ منہ کی باقاعدہ صفائی اور بہتر زبانی حفظانِ صحت کو معمولی نہ سمجھا جائے، کیونکہ یہ جراثیم جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کر کے اعصاب اور دماغ کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں مزید رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق مستقبل میں کئی پیچیدہ اور لاعلاج بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کا خیال رکھنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026