LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت

جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ

Web Desk

1 September 2026

جاپانی حکومت نے پاکستان میں تپِ دق (ٹی بی) کی اسکریننگ اور بنیادی طبی سہولیات کے لیے ڈوپسی فاؤنڈیشن کو 21 ملین ین (تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار 500 امریکی ڈالر) کی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرانٹ کے معاہدے پر پاکستان میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی اور ڈوپسی فاؤنڈیشن کے نمائندے نے دستخط کیے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی، کمپیکٹ ایکسرے اور ڈیجیٹل ریڈیوگرافی سے لیس ایک موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کیا جائے گا جس سے سالانہ 20 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ بروقت تشخیص زندگیوں کو بچانے کے لیے اہم ہے اور یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔