LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

جاپان کاپاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

Web Desk

18 November 2025

نیشنل ای او سی کے مطابق اِس گرانٹ کے ذریعے 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدی جائیں گی۔

اِس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پاکستان دُنیا کے اُن دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے، اس سال اب تک پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں، یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے۔عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کے مزید قریب لے آتی ہے، پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی ترجیحات کے لیے اپنے طویل المدتی عزم کا اعادہ کیا۔نیشنل ای او سی کا مزید کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت 1996 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی دیرینہ شراکت دار ہے،جاپان نے پولیو کے خلاف جنگ میں 245 ملین ڈالر سے زائد گرانٹس اور قرضے فراہم کیے، جاپان کی 245 ملین ڈالر کی معاونت پولیو فری پاکستان کے ہدف میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔